محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی، اور انہیں بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں کیونکہ ان کاشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈاسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہواہے۔ محمد حفیظ نے شیخ الجامعہ کوبتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنی تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیاہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیے، جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔ وائس چانسلر نے محمد حفیظ سے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں