عمران خان اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑ کی طرف ہے، غداری کے مقدمے درج کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہمارے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کے انعقاد سے متعلق ابہام پیدا کررہی ہے، گورنر الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے تیار نہیں، ملک کے 22 کروڑ عوام کسی کو اپنا حق چھننے کی اجازت نہیں دیں گے، جمعرات تک الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔