پاکستان نے بھارت کو فرینڈلی بیس بال میچ میں شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق بھارتی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد میں ہے، جمعرات کو بھارت اور پاکستان کے درمیان فرینڈلی میچ کھیلا گیا، سات اننگز پرمشتمل اس میچ میں پاکستان نے بارہ، ایک سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، ذاکر اور شہزاد احمد نے دو ، دو رنز کیے، اکرام اللہ، محمد حسین، ناصر ملنگی، عبداللہ، محمد یونس اور حسین جونیئر نے ایک ایک رن بنایا۔ بھارت کی جانب سے واحد رن شہاب الدین نے بنایا ۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں