کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 فروری کو ہونے والے میچ کیلئے پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل کے پچھلے سات سیزنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی ہے۔ کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں 1972 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ پی سی بی نے حال ہی میں کامران اکمل کو جونیئر کرکٹ کے لیے آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا ہے۔ یہ میچ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن سے قبل وارم اپ ایونٹ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، عبدالواحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، سعود شکیل، احسن علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل خان، افتخار احمد، ایم نواز، نسیم شاہ، ایم حسنین، خوشدل شاہ شامل ہیں جبکہ پشاور زلمی میں بابر اعظم، حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سفیان مقیم، دانش عزیز، محمد حارث ، سلمان ارشاد، صائم ایوب، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال، اور اسامہ میر شامل ہیں۔