میانوالی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ذرائع کے مطابق ڈی پی او محمد نوید نے بتایا کہ تھانہ مکڑوال پر 15 سے 20 دہشتگردوں نے جدید اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ میانوالی میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد ملتان اورسرگودھا میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے تھانا مکڑوال پر حملہ کے پیش نظر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ خصوصی کمیٹی سرچ اور کومبنگ آپریشنز پلان کرے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر میانوالی میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں