مریم اورنگزیب کی چودھری شجاعت حسین کو مبارکباد

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت سے ق لیگ چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے چودھری شجاعت کو فیصلہ ان کے حق میں آنے پر مبارکباد  پیش کی۔ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ فیصلے ڈسکہ کی دھند میں نہیں آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلاؤ، گھیراؤ، مار دو، اٹھا لو، پھینک دو کی فسطائیت ملک پر مسلط نہیں، اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں