واٹس ایپ نے صارفین کو نیا فیچر متعارف کروا دیا
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کو دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت ”ویو ونس” میں بھیجی جانے والی تصویر یا ویڈیو کا اسکرین شاٹ لینا ناممکن ہوگا۔ اس سے قبل ویو ونس کے تحت بھیجی جانے والی وڈیوز یا تصاویر کا سکرین شارٹ لینا ممکن تھا مگر اب ان تصاویر یا وڈیوز کا سکرین شاٹ نہیں لیا جا سکے گا۔ اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اسے اکتوبر 2022 میں بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا۔مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر اب کوئی صارف ویو ونس کے تحت بھیجے گئے کسی میسج کا اسکرین شاٹ لینے یا ریکارڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو اسکرین بلیک ہوجائے گی۔ یہاں تک کہ تھرڈ پارٹی ایپ سے بھی ایسے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں ہوگا۔ اسکرین شاٹ لینے کے باعث صارفین کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا جس کی روک تھام اب کی جارہی ہے۔