پی ایس ایل 8 میں کون کون سے کھلاڑی حصہ نہیں لیں گے؟

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کو انگلینڈ کے عادل رشید دستیاب نہیں ہوں گے، وہ انگلینڈ کی کمٹمنٹ اور اس سے قبل آرام کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے جبکہ ہیری بروک لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم فرنچائز پر امید ہے کہ انگلش کرکٹر ایک میچ کھیل لیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلیکس ہیلز، رحمٰن گرباز، فضل فاروقی اور معین علی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہسارانگا، جیسن روئے ، نوین الحق اور اوڈین اسمتھ دستاب نہیں ہوں گے۔ پشاور زلمی راومن پاول اور مجیب الرحمٰن جبکہ ملتان ڈیوڈ ملر، اکیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے متبادل پلیئرز ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں چنیں گی۔ یاد رہے کہ ٹیموں نے جزوی دستیاب پلیئرز کو ابتدائی ڈرافٹ میں اس لیے پک کیا تھا کیوں کہ اس کی بنیاد پر وہ انہیں اگلے سیزن میں برقرار رکھ پائیں گے، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں پک ہونے والا پلیئر اگلے سیزن کیلئے اسکواڈ میں ری ٹین نہیں ہوسکتا۔ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں