وزیراعظم کی نیوزی لینڈ کے نئے منتخب وزیراعظم کو مبارکباد
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے نئے منتخب وزیراعظم کرس ہپکنز کو 41 واں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں کرس ہپکنز کے ساتھ مل کر دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اوروسعت دینے کا متمنی ہوں۔ وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ یاد رہے کہ جسنڈا آرڈرن کے گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔