سی سی پی او لاہور تبدیل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو  سی سی پی او  لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ غلام محمود  ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں  زاہد اختر  زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر زاہد اختر زمان حکومت پنجاب کےماتحت کام کر رہے تھے، چیف سیکرٹری محمد عبد اللہ خان سنبل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بنتے ہیں اہم تعیناتیاں اور تبادلے شروع ہو گئے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں