پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ لاہور سمیت صوبے کے 3 اضلاع سے ٹی ٹی پی اور ایس ایس کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ لاہور سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمود موسیٰ کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور وہ تنظیم کا اہم کارندہ ہے، دیگر گرفتار دہشت گردوں میں معاویہ، عبدالحنان، رحمت علی اور محمد عربی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں