عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس آنے کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں، نگران سیٹ اپ کے لیے قومی اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں، ہم اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض سے مل کر نگران سیٹ اپ بنالیں گے۔ ہم نے قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، مسلم لیگ ن کے ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے پھر اپنی پارٹی میں شامل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نگران  وزیراعلی کے لیے وہ نام دیے جو ن لیگ کو قابل قبول ہوں، مجھے یقین ہے کہ مارچ اپریل میں الیکشن ہو جائیں گے، رن آف الیکشن ہوا تو موقعے کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ رات اسحاق ڈار نے پیٹرول بڑھانا تھا لیکن نہیں بڑھایا، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئےگا، انہیں 2 ارب ڈالرکا قرضہ ملا اور 2 ارب ڈالر ترسیلات زر میں کمی بھی آگئی۔ مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں انضمام کے سوال پر انہوں نےکہا کہ ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں