ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبریں جھوٹی قرار

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے، اوگرا نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ مزید 80 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول والے جہاز لنگر انداز ہو رہے ہیں، مزید 90 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل والے جہاز بھی لنگر انداز ہو رہے ہیں۔ عمران غزنوی کے مطابق مقامی ریفائنریز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں