نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ تین نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے، ہم نے گورنر پنجاب کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کے لئے تین نام احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان، ناصر سعید کھوسہ پر اتفاق کیا گیا ہے اور ہم یہ تینوں نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے گورنر کو بھجوا رہے ہیں۔ اپوزیشن کھلے دل سے سوچے تو ان میں سے ایک نام پر اتفاق ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل پارٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے، سینیٹر کامل علی آغا بھی شرکت کریں اور اس میٹنگ میں اہم مشاورت کی جائے گی۔