آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔