وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے رابطہ ہوا ہے۔عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ علاوہ ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسی پیٹرن پر جائیں گے جس طرح پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ ہوا ہے اور فواد چودھری نے جس طرح اعلان کیا ہے اسی طرح کے پی اسمبلی کی تحلیل کی طرف جائیں گے۔