اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو موصول ہوگئی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے انہیں سمری موصول ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ جوبھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سےکروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کاہاؤس ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا۔ گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر عمل درآمد کرنا ناخوشگوار لمحہ ہوگا۔ذرائع گورنرہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب کل وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پرفیصلہ کریں گے۔ اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں