اگر عالمی برادری کو کرپشن کا خدشہ ہوتا تو 10 ارب ڈالر نہیں ملتے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین نے ہمارے خلاف پروپیگنڈ ا کیا ہے لیکن رقوم کا اعلان قوم کی عزت، اعتماد کا اظہار ہے جو پاکستان پر کیا گیا اور اگر عالمی برادری کو کرپشن کا خدشہ ہوتا تو 10 ارب ڈالر نہیں ملتے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ثابت ہوئی جو کہ پاکستان کے کڑوروں عوام کی دعاؤں اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جو رقم جمع ہوئی وہ 9 اعشاریہ 7 ارب بنتی ہے  جس میں سب سے زیادہ اسلامی ڈیولپمنٹ بینک نے حصہ ڈالا جو کہ  4. 2 ارب ڈالر ہے جو کہ ہمارے لئے بہت حیران کن بات تھی۔جنیوا کانفرنس میں دوست ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 9.7 بلین ڈالر کے وعدوں کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ عالمی برادری کے پاکستان کے عوام اور مخلوط حکومت پر اعتماد کا مظہر بھی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں