پاکستان کو 10 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان کی سربراہی میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں عالمی اداروں اور  ممالک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی بحالی کے لیے  10 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ کیا ہے۔ خیال رہےکہ 350 ارب ڈالرکی معیشت  والے پاکستان کو ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سے شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچانے کے ساتھ معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچایا، سیلاب میں جہاں 1700 انسانی جانوں کا ضیاع ہوا وہیں 16 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ، جس میں سے آدھی رقم پاکستان اپنے وسائل سے حاصل کرے گا۔ عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد فراہم کرنےکا وعدہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جون  سے اکتوبر 2022 تک آنے والے سیلاب  نے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جسے سہارا دینےکے لیے پاکستان کو آئندہ 3 سالوں میں 8 ارب ڈالر کی شدید ضرورت ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں