ارشد شریف کیس میں تمام صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جیز سے مقدمات کی تفصیل طلب
صحافی شہید ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کا اٹھارواں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور اسلام آبادکے آئی جیز کو خط لکھ کر ان کے خلاف مقدمات کی تفصیل مانگی ہیں۔ اسپیشل جے آئی ٹی نے ان مقدمات کے مدعیان اور تفتیشی افسران کو طلب کر کے ان کے بیانات بھی قلم بند کیے۔اجلاس میں ایف ایف ٹی کے دونوں ممبران سے بھی تفصیلی بریفنگ لی گئی۔اس کے علاوہ ایس جے آئی ٹی نے کینیا اور دبئی میں تفتیش کا لائحہ عمل تیار کیا۔ اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی پچھلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا ہے۔سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔