شاہد آفریدی کو پی سی بی کی جانب سے بڑی پیشکش

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ 2023 تک چیف سلیکٹر رہنے کی پیشکش کی ہے۔ شاہد آفریدی اس وقت قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر ہیں۔ پی سی بی سابق کپتان سے مزید 10 ماہ یہ ذمہ داری نبھانے کا خواہشمند ہے۔ پی سی بی  نے شاہد آفریدی کو پیشکش کی ہے کہ وہ نومبر میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 تک کے لیے ذمہ داری جاری رکھیں۔ شاہد آفریدی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے بعد پی سی بی کو جواب  دیں گے۔ شاہد آفریدی کوچنگ اسٹاف سمیت دیگر فیصلوں میں مشاورت میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے متعلق اہم فیصلوں میں شامل ہو کر بہتر کام کرسکتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں