وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں ہے

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے لیے اعتماد کے ووٹ میں ہمیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تیاری کر رہے ہیں کہ 11 جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی، ہمارے لوگوں کو اپروچ کیا جا رہا ہے ابتک تین لوگ اس حوالے سے بتا چکے ہیں، پرویز الہی اور ہم اتحادی ہیں جنرل باجوہ کے بارے میں ان کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا موقف ہے۔عمران خان نے کہا کہ پرویز الہیٰ ہمیں ہمارے موقف سے ہٹنے کےلیے نہیں کہہ سکتے، ہماری لڑائی اسٹبلشمنٹ سے نہیں ہے بلکہ انصاف کے حصول کےلیے ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں