وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو ناکام وزیراعظم کہہ دیا

ذرائع کے مطابق ہزارہ الیکٹرک سپلائی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام سے خوشی ہوئی۔ عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ یہ کمپنی اب پیسکو سے علیحدہ ہو چکی ہے۔ مئی کے جلسے میں اس کمپنی کا مطالبہ کیا گیا تھا، اب علیحدہ کمپنی کا مطالبہ پورا ہو گیا۔ انھوں نے کہا کہ 2013 میں نوازشریف نے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 2017 تک بیس، بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی۔ ہم نے محدود وسائل میں بجلی کے کارخانے لگائے اورملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے گیس بجلی کے معاملات میں بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا تھا، عمران خان کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا اورپچھلی حکومت نے ایک اینٹ اپنے منصوبے کی نہیں لگائی اورپاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں