وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے وزیراعظم شہباز شریف کا رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے 9 جنوری کو جنیوا میں کلائمیٹ ریسیلنیٹ پاکستان کانفرنس میں اعلیٰ سطح کی شرکت کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔