خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق
تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ سلطان جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔