تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نمبرزپورے نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد واپس لی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرائی تھی۔ اپوزیشن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے ہی واپس لے چکا ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔