وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ، ڈی جی ایف آئی اے  سمیت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ شریک ہیں۔دوران اجلاس جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے حکام اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائنز کی منظوری دے گی اور دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں