پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی جس کے بعد نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں  138 رنز کا ہدف ملا تھا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ پیر سے کراچی میں ہی شروع ہوگا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں