معروف کرکٹر کار حادثے میں شدید زخمی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر رشابھ پانت ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ رشابھ پانت  کی گاڑی کو ریاست اترکھنڈ سے دہلی واپس آتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشابھ پانت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔رشابھ پانت کے سراور ٹانگ سمیت جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں