گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ایک ماہ تک گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 یا زائد افراد کے اکھٹا ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہےکہ گوادرمیں اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔