فواد چوہدری کا ٹیکنوکریٹ حکومت کے خلاف مزاحمت کا عزم

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو ہٹا کر طویل عرصے کی ٹیکنو کریٹ حکومت بنانا ایک اورانتہائی احمقانہ سوچ ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی اسکیمیں بنانا ملک کے مفاد کوپس پشت ڈالنے کے مترادف ہے، ہم اس قسم کی ٹیکنو کریٹ حکومت کی مزاحمت کرینگے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے، واحد حل الیکشن ہے۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدقے جاؤں بلاول صدر مملکت کو دھمکی دے رہا ہے، وزیر خارجہ دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہوکر جائے، اسلام آباد میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی خبریں ہیں جن کو عمران خان قبول نہیں کریں گے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہہ چکے تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں، ہمارامطالبہ ایک ہی ہے جلد شفاف انتخابات کرائے جائیں، عمران خان آئین و قانون کے مطابق الیکشن چاہتے ہیں، پہلے بھی عمران خان کو مارنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی چیئرمین کی جان کو اب بھی خطرہ ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں