قمر زمان کائرہ نے عمران خان کی سیاست کو انتشار کی سیاست قرار دے دیا
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے بلاول بھٹو کے دوروں سے متعلق بیان پر افسوس ہوا، وہ ملک کو بربادی کی طرف لے کر گئے۔ قمر زمان قائرہ نے کہا کہ دہشت گردی پھر سے سر اٹھارہی ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے، دہشتگردی پر بڑی قربانیوں کے بعد قابوپالیا تھا۔ عمران خان نے دوست ممالک کوناراض کیا،ملکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا۔ بیرون پلیٹ فارمز پر ہم تنہا ہو کررہ گئے تھے۔ بلاول بھٹو نے فعال سفارتکاری سے پاکستان کا مؤقف دنیا بھر میں پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔