دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت 29 دسمبر تک ملتوی
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں اُن کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست کی نقول حاصل کرلیں۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ درخواست میں مؤقف پڑھنے کے بعد دلائل دے سکیں گے مہلت دی جائے۔ سیشن عدالت شرقی کراچی نے مذید 29 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی۔ لیاقت گبول وکیل ملزمہ نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں۔ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔