کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا اہم بیان

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم نے 5 سال پی سی بی میں خدمات سرانجام دیں، ہم نے اپنے دور میں بہترین کام کیے ،گزشہ 4 سالہ کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، ہماری ٹیم کو معاملات چلانے کے لیے آئندہ دنوں میں بہت کام کرنا ہے،کوشش ہوگی آئندہ 3 ماہ میں بہتر کام کریں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارا بنیادی ایجنڈا ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی ہے،مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی، ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال کی جائے گی، فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی سے کرکٹرز کو روزگار ملے گا، بحران کا خاتمہ ہوگا۔سربراہ مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں پی ایس ایل کے لیے کوشش کی تھی، جو اب بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے، ہم ڈومیسٹک کرکٹ کو اس سطح پر لے جائیں گے جہاں سے ہمیں بہترین ٹیسٹ کرکٹر ملیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں