مراد علی شاہ نے غیرملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ بھر میں غیرقانونی طورآنے والے غیرملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ کے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں نے اسٹریٹ کرائم پر بھی پولیس کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔