وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے افغانستان کو خبردار کردیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو بتا دیا ہے کہ اگر ٹی ٹی پی کو نہ روکا تو ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے، اگر افغان طالبان کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کریں گے۔ امریکا کے ساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون پر کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا، افغانستان کے فنڈز کی بات طالبان کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کے لیے کرتے ہیں، طالبان نے امریکا اور دنیا سے بھی شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کے وعدے کیے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا میں سفارت خانے کی ملکیتی عمارت فروخت ہونا ضروری ہے، عمارت کی حالت مخدوش ہے، اس پر ٹیکس اور دیگر اخراجات بہت زیادہ لگ سکتے ہیں تاہم نیویارک میں ہوٹل کی فروخت کے حق میں نہیں ہوں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں