ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائر درخواست خارج کردی

ذرائع کی مطابق پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی کی عدالت میں دائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کیا۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیسی درخواست ہے؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل میں آپ کو کیا مسئلہ ہے؟وکیل نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار نے مفادِ عامہ میں یہ درخواست دائر کی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟  آپ درخواست واپس لے لیں ورنہ عدالت آپ پر بھاری جرمانہ کرے گی۔عدالت  کی برہمی پر درخواست گزار نے اپنی پٹیشن واپس لے لی جس پر عدالت نے اسے خارج کردیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں