وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء  آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے۔سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے۔تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں،وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف پی ڈی ایم نے بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں