امریکا کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا ساتھ دینا کا اعلان

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کے گروہ موجود ہیں۔مشترکہ چیلنجز پر حکومت پاکستان امریکا کی پارٹنر ہے۔شدت پسند گروہوں سے متعلق پاکستان سے رابطے میں ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں۔ زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔ پاکستان اور بھارت دونوں امریکا کے پارٹنر ہیں اور دونوں ممالک کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔ پاکستان امریکا کا اہم سیکیورٹی پارٹنر ہے تو بھار بھی اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر سے دیکھتے ہیں۔ پاک امریکا اور امریکا بھارت تعلقات زیر وسم نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر کشمیر پر بات کرنا ہوگی اگر تعاون کی ضرورت ہوئی تو امریکا تعاون فراہم کرسکتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں