وزیراعظم شہباز شریف کا نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، جب کہ نجم سیٹھی نئے چیئرمین کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم سے نجم سیٹھی کی لاہور میں ایک ظہرانے پر ملاقات بھی ہوئی ہے۔