ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی جانب عدم اعتماد کی تحریک کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لیگی قیادت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد آئندہ 36 گھنٹے اہم ہیں۔آئندہ 36 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کا قومی امکان ہے۔ اس حوالے سے لیگی رہنماء رانا مشہود کا کہنا ہے کہ تحریک اعدم اعتماد پر ن لیگ کے 108 ارکان پنجاب اسمبلی نے دستخط کر دیے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے بھی آج ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرنا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں