آرمی پبلک اسکول سانحہ کو 8 برس بیت گئے

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکو آٹھ برس بیت گئے، 8 سال قبل سفاک دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، حملے میں 150 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔16 دسمبر 2014 کو ملکی تاریخ کا المناک واقعہ رونما ہوا، علم دشمن چھ دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پہنچے اور دیوار پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے۔ جدید اسلحہ سے لیس پیرا ملٹری فورسز کی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے طلباء پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کی، جس سے معصوم طالب علم اور بے گناہ اساتذہ خون میں لت پت ہو گئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں 132 معصوم طلباء سمیت 150 افراد شہید ہوئے، شہداء میں اسکول پرنسپل طاہرہ قاضی بھی شامل ہیں جنہوں نے حملے کے دوران بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بچوں کو اسکول سے نکالا۔ دہشتگردوں سے مقابلے میں دو افسروں سمیت 9 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے، آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث چھ دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں ملٹری کورٹس نے موت کی سزائیں سنائیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں