توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
ذرائع کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت پر ايڈيشنل سيشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قراردیتے ہوئے عمران خان کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے 12 دسمبر کو الیکشن کمیشن کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے لئے گزشتہ ماہ اسلام آباد کی متعلقہ ماتحت عدالت سے رجوع کیا تھا۔