شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملہ

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ کے بازار میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میران شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔خودکش حملے میں پاک فوج کا حوالدار محمد امیر شہید ہوگیا۔ محمد امیر کی عمر 30 برس تھی اور ان کا تعلق میانوالی سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں