خورشید شاہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگانے کے بعد عدالت نے انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی۔ وفاقی وزیر کے وکیل مکیش کمار نے بتایا کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانےکی اجازت دی ہے۔وکیل کے مطابق عدالت نے ای سی ایل سےخورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔خورشید شاہ نے نیب عدالت میں بیرون ملک علاج کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس پر نیب عدالت نے درخواست کی روشنی پر ایم ایس سول اسپتال کی سربراہی میں 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو بیک بون ڈسک سمیت دیگر امراض کا سامنا ہے،تشخیص کیلئے خورشید شاہ کا بیرون ملک جانا لازمی ہے۔