ملالہ یوسفزئی 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں

ملالہ یوسفزئی اپنے والد کے ہمراہ لاہور آئی ہیں، یہاں وہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر لمز یونیورسٹی میں ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔

اس موقع پر ملالہ نے سوشل میڈیا پوسٹ بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے وطن واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ملالہ نے آخری بار دو ماہ قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا جب انہوں نے ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں