طارق فاطمی کو ایک بار پھر بڑا عہدہ دے دیا گیا
ذرائع کے مطابق طارق فاطمی کو معاون خصوصی وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔ طارق فاطمی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق وزیراعظم نے طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظوری دے دی اور اب ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
یاد رہے کہ طارق فاطمی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔