سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی 26 ملین پاؤنڈز کی امداد
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 26.5 ملین پاؤنڈز کی امداد فراہم کی گئی،امداد کا مقصد موسمیاتی سرمایہ کاری تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امداد سے پاکستان مشکل حالات سے جلد از جلد نکل سکے گا۔