وزیراعظم کا افغان عبوری حکومت سے بڑا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز کی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے متعدد پاکستانی شہید، درجن سے زائد زخمی ہوئے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ اس سے قبل پاکستان نے چمن میں شہری آبادی پرافغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملےمیں چھ پاکستانی شہری جاں بحق اورسترہ زخمی ہوئے،ایسے واقعات دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں، افغان حکام کوآگاہ کر دیا ہےکہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصرکےخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ،سرحدپرشہریوں کی حفاظت دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے، صورتحال مزیدخراب نہ ہواس لیے ایسے واقعات سے بچا جائے۔گزشتہ روزافغان بارڈرفورسز نے چمن میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ، مارٹر گولے سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، حملے میں چھ پاکستانی شہری شہید اور سترہ زخمی ہوگئے تھے۔