جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو طلب کرلیا
ذرائع کے مطابق جگ آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کر لیا۔ جےآئی ٹی نے فیصل واوڈا کو تمام ریکارڈ سمیت کل طلب کیا ہے اور تمام دستاویزات، قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سانحہ وزیرآباد کیس کی جےآئی ٹی نے یاسمین راشد اور حماد اظہر سمیت 35 افراد کو بھی طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابے کے خدشے سے متعلق بیان دیا تھا۔